بلاول بھٹو کا ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

  بلاول بھٹو کا ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

  



لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک بڑے مدبر سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی۔ اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر مبشر حسن پاکستان میں بائیں بازو کی توانا آواز تھے،وہ قائد عوام کے دستِ راست، ساتھی اور ہمارے بزرگ تھے، ان کا احترام ہمیشہ واجب سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان دکھی ہیں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول