وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارہ کرونا سے ’لڑنے‘ کیلئے پیش کردیا

  وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارہ کرونا سے ’لڑنے‘ کیلئے پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آن لائن) کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر اور جیٹ استعمال کرنے کاا علان کر دیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر سے زائرین کو لے کر سات بسیں سکھر پہنچ گئی ہیں۔بسوں میں 270مردوخواتین اور19بچے شامل ہیں۔سکھر آنے والے زائرین کو آئسولیشن یونٹ پہنچا دیاگیا جہاں انہیں 14دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں ایک قرنطینہ روم بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹربھی سکھر بھجوا دیا ہے جو تفتان سے آنے والے زائرین کے خون کے نمونے لے کر کراچی آئے گا۔ڈبلیو ایچ او اور دیگر ماہرین کی خصوصی ٹیم بھی سکھر بھیجنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ وہ طبی ٹیم کو اپنے جیٹ میں روانہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ

مزید :

صفحہ اول -