خاتون سمیت 3افراد پرتیزاب سے حملہ، نامعلوم ملزم فرار

خاتون سمیت 3افراد پرتیزاب سے حملہ، نامعلوم ملزم فرار

  



ملتان (نیوز رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے خاتون سمیت تین افراد پر تیزاب ڈال کر جھلسا دیا۔ جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق بستی رضا آباد کے رہائشی 70سالہ محمد احمد بخش، 50سالہ گلناز مائی اور ان کے بیٹے 20 سالہ بشیر احمد جو پیشہ سے گداگری کرتے ہے جہنوں نے رضا آباد میں ایک خالی دوکان میں رہائش پذیر (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

تھے گزشتہ شب محمد احمد بخش اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دوکان میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزمان تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں محمد احمد بخش کا چہرہ جھلس گیا،گلناز مائی کی آنکھ میں تیزاب کے قطرے جانے کی وجہ سے آنکھ پر سوزش کے واضح نشانات ہیں واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے جھلسائے جانے والے متاثرہ افراد کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تیزاب گرنے کی وجہ سے محمد احمد بخش اور اس کی اہلیہ گلناز مائی زخمی ہوئے تاہم اب دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،پولیس نے محمد احمد بخش کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر