ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، پولیس غائب شہریوں کو بھاری نقصان
ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے طاہر احمد سے تین مسلح ڈاکو وں نے نقدی1لاکھ52ہزار چھین کرفرار ہوگئے، 19کسی کے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
قریب غلام عباس سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے، تھانہ جلیل ا?باد کے علاقے ولایت آباد شہروز، تھانہ مظفر آباد کے علاقے والوٹ موڑ سلطان شاہ، تھانہ قطب پور کے علاقے بلال چوک سے غلام فرید تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے کڑی جمنداں ندیم سہیل کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے پکی پل شاہد اقبال کی کریانہ دوکان کے تالے توڑ کر نقدی ودیگر سامان مالیت 4لاکھ66ہزار، موضع گھڑیال محمد سعید کیگھر سے نقدی، سونا اور کپڑے مالیت60ہزار، بدھلہ سنت کے علاقے عبدالطیف کے بھانہ سے نو راس بکریاں مالیت 2لاکھ30ہزارجبکہ صدر جلالپور کے علاقے مجاہد حسین کے سرکاری سکول کی چھت سے سولر پلیٹ مالیت30ہزار چوری کرلئے گئے ہیں۔جبکہتھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے طاہر پور نور محمد کے گھر چار مسلح ڈاکو وں نے اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی50ہزار گولڈ جیولری لیگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے این ایل سی بائی پاس کے قریب منڈی یزمان کے رہائشی محمد عمران سے ایک کس نامعلوم نے گن پوائنٹ پر نقدی10ہزار چھین کرفرا ہوگیا،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے محمد فہد اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر کی جانب کار میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ النگ دہلی گیٹ پر دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی80ہزار اور تین موبائل فون چھین کرلیگئے۔
نقصان