مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہید امام مسجد ”آزادی“ کے نعروں کیساتھ سپردخاک

  مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہید امام مسجد ”آزادی“ کے نعروں کیساتھ ...

  



سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قابض بھارتی فوجوں کی جانب سے علاقوں کا مکمل محاصرہ کر کے گھر گھرتلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جمعۃ المبارک کے روزشہید ہونے والے نوجوان مدثر احمد کی نماز جنازہ میں پابندیوں کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فوجیوں نے مدثر احمد کو جمعہ کے روز ضلع کے علاقے شتلو رفیع آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروئی کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

دوران شہید کیاتھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مدثر احمد حافظ قرآن تھا اور وہ ایک مقامی مسجد میں امامت بھی کراتا تھا۔ شتلو اور اسکے ملحقہ علاقوں سے قابض انتظامیہ کی سخت پابندیوں کے باوجود خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں کشمیری شہید کے آخری دیدار کے کیلئے ان کے گھر پہنچے۔ بعد ازاں شہید کا جسد خاکی ایک جلوس کی صورت میں جنازہ گاہ لے جایا گیا۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو آزاد ی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔ دریں اثنا مدثر احمد کی شہادت پر علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج رہے۔

کشمیر،سپردخاک

مزید : ملتان صفحہ آخر