حالات ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہے ہیں، خالد مقبول صدیقی

حالات ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہے ہیں، خالد مقبول صدیقی

  



کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ حالات ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہے ہیں، کراچی کی نمائندہ جماعت ہونے کے باوجود ہمارے دفاتر بند ہیں، کارکنان گرفتار یا پھر لاپتہ ہیں، ایوانوں اور عدالتوں میں بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی، کیا ہم اجتماعی خود کشیاں کرلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبہادرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 50 سال سے کوٹہ سسٹم اور دیگر پابندیوں کی زد میں ہیں، قومیت کے نام پر سندھ کو برباد کیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی

مزید : صفحہ اول