خواتین کو بار بار فیس بک ریکوئسٹ بھیجنا ہراسیت ہے، کشمالہ طارق

خواتین کو بار بار فیس بک ریکوئسٹ بھیجنا ہراسیت ہے، کشمالہ طارق

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہاکہ اگر کسی خاتون کو کوئی بار بار فیس بک ریکوسٹ بھیج رہا ہے تویہ ہراساں کرنا ہے۔اسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ اگر کسی خاتون کوکام کے اوقات کے بعد کوئی چائے یا کھانے پر بلا رہا ہے یا کوئی بار بار فیس بک ریکوسٹ بھیج رہا ہے تویہ ہراساں کرنا ہے،خواتین ہراسانی کیخلاف محتسب برائے انسداد ہراسانی سے رابطہ کریں۔ دو مہینے کے اندر انسداد ہراسانی محتسب فیصلہ کرتا ہے،جب محتسب بنی مہینے کے پانچ کیس آتے تھے اب 12 گنا کام بڑھ گیا ہے،جس ادارے میں ہراسانی محتسب کا کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہو گا انہیں ایک لاکھ تک جرمانہ کریں گے۔

وفاقی محتسب

مزید : صفحہ اول