کروڑوں رشوت لیکر ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کی جائے،مریم اورنگزیب

کروڑوں رشوت لیکر ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کی جائے،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں، وزیراعظم عمران خان صحت کے وزیر ہیں، جواب دیں۔مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری ہو رہی ہے، کروڑوں روپے رشوت لے کر ماسک سمگل کئے گئے، ملک میں قلت جبکہ چور مافیا ماسک پر بھی پیسہ کما رہا ہے، ایسی صورتحال میں کرونا سے قوم کو کیسے بچایا جائے گا۔ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا نیب حکومت گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول