عدالت کانیب کو میرشکیل الرحمن سے اہل خانہ کی ملاقات کرانے کا حکم

عدالت کانیب کو میرشکیل الرحمن سے اہل خانہ کی ملاقات کرانے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے جنگ و جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی نیب کو ملزم کے اہل خانہ کو قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے یہ حکم میر شکیل الرحمن کے بیٹے میر ابراہیم،ان کی اہلیہ اور والدہ کی جانب سے دائردرخواست پر جاری کیاہے،احتساب عدالت میں میر ابراہیم نے ملاقات کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے والدمیر شکیل الرحمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں،شکیل الرحمان بیمار ہیں اور وہ روزانہ کی بنیاد پر دوائیں لیتے ہیں،اگر شکیل الرحمان کو روزانہ کی بنیاد پر دوا یا گھر کا کھانا نہ دیا گیا توان کی طبیعت بگڑ سکتی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ میر شکیل الرحمان سے ملاقات کرانے کی اجازت دی جائے،جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

ملاقات کا حکم

مزید : صفحہ اول