ڈاکٹرز کمیونٹی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار، مسعود ہراج اور دیگر کی پریس کانفرنس

  ڈاکٹرز کمیونٹی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار، مسعود ہراج اور ...

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج نے پریس کانفریس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی ایمرجنسی نافذ ہوچکی ہے،تمام ڈاکٹرز (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کمیونٹی ہسپتال میں ہر قسم کی ایمرجنسی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہروقت تیار ہے،اس وائرس کے نقصانات اور پھیلاو سے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہے،عوام الناس سے گذارش ہے کہ صفائی کو اپنا شعار بنائیں اور فیس ماسک استعمال کریں اور بے جا سفر اور اجتماعات سے گریز کریں،تاحال نشتر ہسپتال وایمرجنسی،آوٹ ڈورز اور وارڈز میں نشتر انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹرز اور سٹاف کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں،ڈاکٹرز اور سٹاف کو نہ ہی فیس ماسک فراہم کئے گئے ہیں نہ ہی ہینڈ سنیٹا ئزر تمام وارڈ میں مہیا کئے گئے ہیں،ساتھ ہی ہسپتال،ہاسٹلز اور سٹاف کالونی میں صفائی کا معیار نہایت پست ہے،ڈاکٹر منظور نے کہا کہ ڈینٹل کالج مین جہاں ہمارے ڈاکٹرز دانتوں کا علاج کرتے ہیں،وائرس کے اثرات کے خطرہ میں گھرے ہوتے ہین وہاں بھی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے،پی ایم اے ملتان کمشنر ملتان سنڈیکیٹ ممبران نشتر یونیورسٹی انتظامیہ سے بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ مریضوں کے بلا تعطل علاج کے لیے ڈاکٹرز اور سٹاف کو فوری طور پر ماسک،ہینڈ سنیٹا ئزر اوردیگر حفاظتی آلات فراہم کئے جائیں،اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں سپرے کا عمل جلد شروع کیا جائے اور مکمل صفائی کرائی جائے،تمام وارڈز اور ایمرجنسی میں ایک مریض کے ساتھ ایک اٹنڈنٹ کی موجود گی یقینی بنائی جائے تاکہ وائرس کے پھیلاو? کو روکا جاسکے،پی ایم اے ملتان ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ملتان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع ملتان کے تمام ہسپتالوں میں انفکشن کے پھیلاوکو روکنے کے لیے تمام طبی عملہ کی بائیو میٹرک حاضری فورا ختم کرے،پی ایم اے ملتان نے ڈاکٹرز اور مریضوں کی بہتری کے لیے پمیشہ آواز اٹھا ئی ہے،ہم اپنی ڈاکٹرز کمیونٹی کے حقوق کی آواز بلند کرنے سے کبھی دستبردار نہ ہوں گے،پریس کانفرنس میں ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر منظور نقوی،ڈاکٹر حاجرہ مسعود،ڈاکٹر قادر اعوان،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر شیخ عبدالخا لق،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹرعمران رفیق،ڈاکٹر عمران مزاری و دیگر شریک تھے۔

مسعود ہراج

مزید : ملتان صفحہ آخر