ملک میں اسلامی قانون کانفاذ وقت کا اہم تقاضا، اطہر احمد قریشی، شاہد ہاشمی ایڈووکیٹ، تنظیم سازی پر مشاورت

  ملک میں اسلامی قانون کانفاذ وقت کا اہم تقاضا، اطہر احمد قریشی، شاہد ہاشمی ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) مرکزی چیئرمین تحریک حی علی الفلاح پاکستان اطہراحمد قریشی نے چیئرمین جنوبی پنجاب محمد شاہد ہاشمی ایڈووکیٹ اور دیگر(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

عہدیداران کے ہمراہ وہاڑی کا دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس بھی کی واقعات کے مطابق چیئرمین تحریک حئی علی الفلاح پاکستان اطہر احمد قریشی نے چیئرمین جنوبی پنجاب محمد شاہد ہاشمی ایڈووکیٹ مرکزی جنرل سیکرٹری تاج محمد سواتی ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کلب وہاڑی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حی علی الفلاح اطیع اللہ واطیع الرسول کے مطابق کارفرما ہے ملک میں اسلامی قانون نافذ کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے حکومت ملک چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عوام کو مہنگائی,بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے دورہ کا مقصد وہاڑی میں تنظیم سازی اور عہدیداران کا چناو کرنا ہیہم ملک میں اسلامی قانون کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں ہماری تحریک کا مقصد نظریاتی پاکستان لازوال پاکستان ہے نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان کے بارے میں آگاہی دینا ہے ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اقبال خان بلوچ عمر فاروق کھوکھر مقصودہ بی بی اور عمر حیات مہار ودیگر عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک حی علی الفلاح کی مرکزی و صوبائی باڈی بنادی گئی ہے اور مختلف اضلاع میں عہدیداران کو تشکیل دے دیا گیا ہے اور بہت جلد پورے ملک میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی مکمل کرلی جائے گی ایک سوال کے جواب میں چیئرمین جنوبی پنجاب محمد شاہد ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک حئی علی الفلاح ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اس وقت ہماری تحریک کے چھ لاکھ سے زائد ممبران بن چکے ہیں اس سے قبل متعدد اضلاع کا دورہ کرچکے ہیں تحریک حی علی الفلاح برسر اقتدار آ کر میڈیا کو مکمل آزادی دے گی تحریک حئی علی الفلاح ملک بھر میں کارکنان کو متحد و منظم کیا جائے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر