ملتان ائیر پورٹ، کرونا وائرس کے باعث فلائیٹ آپریشن بری طرح متاثر

ملتان ائیر پورٹ، کرونا وائرس کے باعث فلائیٹ آپریشن بری طرح متاثر

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہے، دو غیر ملکی سمیت تین پروازیں منسوخ ہو گئی تفصیل کے مطابق ملتان انٹر نیشنل (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ائیرپورٹ پر بھی کرونا وائرس کے منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں،جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، بحرین سے ملتان آنے اور جانے والی پرواز کو منسوخ کر دیا گیا، جبکہ کراچی جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، اسی طرح مدینہ سے آنے والی پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ جدہ سے آنے والی بھی ائیرلائن کی پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے لاہور بھجوا دیا گیا، قومی ائیرلائن کی مدینہ جانے والی پرواز بھی دو گھ تے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کی وجہ سے مسافروں کو ائیرپورٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ائیرپورٹ حکام کے مطابق ائندہ سے متعدد غیر ملکی پروازیں لاہور سے ہی آپریٹ ہوں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر