ڈیرہ: شہرکے اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، نسیم صادق
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں میں فنڈز کی کمی سے مشکلات پیش آ رہی ہیں. شہری کارپوریشن اور دیگر محکموں کے واجبات فوری ادا کریں. عمارتوں کے نقشے، کنورشن فیس اوردیگر واجبات کی ادائیگی سے صفائی اور سیوریج مسائل کو احسن طریقے سے بہتر کیا جاسکے گا. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کی صفائی اور سیوریج مسائل سے متعلق درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان و یسٹ منیجمنٹ کمپنی کو جلد فنکشنل کیا جائے گاجس کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں. کمپنی کے قیام سے صفائی اور سیوریج کے مسائل احسن طریقے سے حل ہو ں گے ۔
نسیم صادق