سپورٹس راؤنڈ اپ

سپورٹس راؤنڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراٹے کا دو روزہ کوچنگ کورس 21 مارچ سے شروع ہو گا
کراٹے کا دو روزہ کوچنگ کورس 21 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ انٹرنیشنل کوچ شاہ محمد شان شرکاء کو لیکچرز اور باقائدہ پریکٹس کے دوران تربیت دیں گے۔ کورس کے دوران شرکاء شرکاء کو کراٹے کے حوالے سے نئے قوانین اور جدید ٹیکنیک آگاہ سے آگاہ کیا جائے گا۔ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کوچز یا کھلاڑی 15 مارچ سے قبل اپنے ناموں کا اندراج سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید کے پاس کروائیں۔ کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔ یہ کورس پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔


پاکستان کے بلال نے بھارتی ریسلر کو ہرا دیا
انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں پاکستان کے محمد بلال نے بھارتی پہلوان گوپال شرما کو ہرا دیا۔نیپال میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے محمد بلال اور بھارتی ریسلر گوپال شرما کے درمیان فائنل میں زبردست مقابلہ ہوا جس میں محمد بلال نے گوپال شرما کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔کوو برینڈن کینام سے مشہور محمد بلال ڈیسٹرک ایسٹ کی عدالت میں جونئیر کلرک ہیں۔واضح رہے کہ نیپال میں ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر کے عدالتی عملے نے حصہ لیا۔

کورونا وائرس کے باعث اسپینش فٹ بال لیگ ’لا لیگا‘ کے میچز معطل
اسپین کی فٹ بال لیگ ’لا لیگا‘ کے اگلے دو راؤنڈز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر معطل کر دیئے گئے ہیں۔ اطالوی فٹ بال لیگ ’سری اے‘ میں کریسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کے کھلاڑی روگانی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔روگانی اور رونالڈو نے ایک روز قبل ہی چیمپئنز لیگ کے میچ میں حصہ لیا تھا۔ یووینٹس کیدیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جانے کا امکان ہے۔اس سے پہلے اٹلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اٹالین سیریز اے کے میچ کے دوران یووینٹس اور انٹرمیلان کا میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اسٹار فٹبالر رونالڈو تماشائی نہ ہوتے بھی فرضی طور پر مداحوں سے ہاتھ ملاتے رہے۔دوسری جانب امریکی باسکٹ بال لیگ نے ایک کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق کے بعد تمام مقابلے ملتوی کر دیئے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کرکٹرز کو دورہ سری لنکا میں تماشائیوں سے دور رہنیکی ہدایت کر دی۔ کرکٹرز کو ہاتھ ملانے، آٹو گراف دینے اور تماشائیوں کا موبائل لے کر سیلفی بنانے سے بھی روکا گیا ہے۔چیمپینز لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیور پول کے میچ میں کوچ نے شائقین سے ہاتھ نہ ملایا۔ میچ کے دوران دونوں کوچز نے بھی ہاتھ نہیں ملائے بلکہ کہنی ٹکرا کر نیک خواہشات کااظہار کیا۔

بی این پی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر بی این پی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام کوچیلا ویلی کے علاقے میں کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق ہونے کے بعد کیا گیا۔ انٹرنینشل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام بی این پی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 32 واں ایڈیشن امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہونا تھا جوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث جاری خطرے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ٹومی ہاس کا کہنا ہے کہ ہم اس ایونٹ کو کسی اور تاریخ کو دوبارہ منعقد کرانے کے لئے تیار ہیں تاہم اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے لئے ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال سمیت دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس کھلاڑی کیلیفورنیا میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہر سال چار لاکھ سے زائد شائقین انڈین ویلز پہنچتے ہیں جو لاس اینجلس سے 130 میل دور مشرق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کورونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں میڈیسن اور بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ آگس نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا نعقاد شائقین، کھلاڑیوں اور پڑوسی علاقوں کے عوامی مفاد میں نہیں ہوگا۔


اٹلی کے نیکولو بونفازیو نے پیرس نائس سائیکل ریس جیت لی
اطالوی سائیکل سوار نیکولو بونفازیو نے پیرس نائس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ ریس کا پانچواں مرحلہ گوانت سے لا کوٹ سینٹ آندریا تک 227 کلومیٹر پر محیط تھا جس میں اٹلی کے سائیکل سوار نیکولو بونفازیو نے شاندار سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 5 گھنٹے، 18 منٹس اور 2 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں سپین کے ایوان گارشیا کورٹینا دوسرے جبکہ سلواکیہ کے پیٹر ساگن تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس میں جرمنی کے میکس شیچمین مجموعی برتری کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس پھیلنے کے جواب میں ریس بند دروازوں کے پیچھے منعقد کی جارہی ہے۔ دریں اثنا 23 مارچ سے شروع ہونے والی سپینش وولٹا اے کتلونیا سٹیج ریس کو بھی غیر معائنہ مدت ملتوی کردیا گیا ہے۔

اولمپیا:تماشائیوں کے بغیر اولمپکس مشعل روشن کردی گئی

ٹوکیو اولمپکس کی مشعل روشن کرنے کی تقریب یونان کے قدیم شہر اولمپیا میں روایتی طریقے سے ہوئی۔ 35 سال میں پہلی بار ایسا ہوا جب اس موقع پر تماشائی موجود نہیں تھے۔ مشعل کو شمسی توانائی کی مدد سے روشن کیا گیا

کورونا سے متعلق پی ایچ ایف کی ہدایت
ہاکی فیڈر یشن نے ہاکی ایسوسی ایشنوں اور اکیڈمیز حکام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے، کہا گیا ہے کہ کھلاڑی میچ کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، جن کھلاڑیوں کو نزلہ اور زکام کی شکایت ہو ان کو میچ نہ کھلایا جائے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -