ماسک سمگل کرنے پر وزیر اعظم کے مشیر صحت کو گرفتارکیا جائے،پرویز ملک

ماسک سمگل کرنے پر وزیر اعظم کے مشیر صحت کو گرفتارکیا جائے،پرویز ملک

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ فیس ماسک سمگل کرنے پر وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت کو ہٹایا جائے اور اسے پابند سلاسل کیا جائے، نیب کو آٹا چینی اور اب ماسک چور کیوں نظر نہیں آتے؟ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات ناکافی ہیں،چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ایک سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چل رہی ان سے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں ہو پا رہا۔ اس حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ،میاں مرغوب،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم،جاوید اقبال، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکمران اپنی نااہلیاں اور ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں، اورمخالفین کو چور کہنے والے جعلی حکمرانوں نے اصل چوروں کو اپنی گود میں بٹھایا ہوا ہے۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1