136 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں،اعجاز چودھری

136 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں،اعجاز چودھری

  



لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور ماہر ڈاکٹر عاصم خان کی کرونا وائرس کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 136 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ پاکستان میں اللہ کا شکر ہے کہ مریض تو ہیں مگرکرونا کیس کنفرم کوئی نہیں ہوا، حدیث کے مطابق طہارت، صفائی، یاپاکی نصف ایمان ہے، طہارت میں یہ بات واضح ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی ٹاپ ایجنڈا یہی تھاکہ اس وبائی مرض سے کیسے بچا جا سکے، تمام ہسپتالوں کے اندر آئسولیشن روم قائم کردیئے گئے ہیں ہر ہسپتال کے اندر علاج کی سہولت موجود ہے، ڈاکٹر عاصم خان کی سربراہی میں کرونا آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔لاہور پریس کلب میں کرونا سے بچاؤ کے لئے سپرے کیا گیا، جہاں جہاں زیادہ لوگ جمع ہونگے وہاں اس کا پھیلاؤ زیادہ ہو سکتاہے، ہم چین اٹلی اور فرانس نہیں ہیں کہ ہم معاشی طور پر مضبوط نہیں ہیں اسلئے اس لئے اس وائرس کے خاتمے پر توجہ دینی ہوگی، کرونا وائرس پر موجودہ حکومت نے جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا قابل ستائش ہے، انٹری بارڈرز اور ایئرپورٹس پر فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، گرمی کا موسم آئے گاتو یہ وائرس مرجائیگا، یہ متھ درست ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں، چین میں پاکستانی طلباء کو روکنا ایک مشکل مگر عقلمندانہ فیصلہ تھا، انہوں نے کہاکہ ُپی ٹی آئی حکومت ملک وقوم کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے دن رات بہترین اقدامات کررہی ہے، وزرات صحت اور دیگر ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، عوام کو وائر س سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1