مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عدان اصغر ہنجرا
لاہور(پ ر) ممبر میڈیاکمیٹی مسلم لیگ(ن) لاہور چوہدری عدنان اصغر ہنجرا، خواجہ ندیم سعید وائیں اور ریحانہ اظہر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کو بلاوجہ دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوششیں کی جارہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت اوچھی حرکات پر اتر آئی ہے۔ لوگوں کے ضمیروں کی بولیاں لگائی جارہی ہیں کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھاہے۔ایم پی ایز کو فنڈز کا لالچ دے کر ان کی وفاداریاں تبدیل کروائی جارہی ہیں جو حکومت کی نااہلی کے سوا کچھ نہیں۔ وفاداریاں اس لیے تبدیل کروائی جارہی ہیں تاکہ حکومت اپنا وقت پورا کرے، حکومت چلتی رہے اور غریب عوام مرتی رہے۔ حکومت اس ٹریک پر پوری طرح عمل پیرا ہے یہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کے بیانیہ کو اپناتے ہوئے پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کریگی۔انشاء اللہ مریم نواز جب بھی کال دینگی کارکنوں کو اپنے ساتھ ہی کھڑا پائیں گی۔
اصغر ہنجرا