حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے آج گیا یا کل گیا ہے، عابد چودھری

حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے آج گیا یا کل گیا ہے، عابد چودھری

  



لاہور(پ ر)حمزہ لوورز یوتھ ونگ کے چیئر پرسن عابد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جس کی سر پرستی میں مختلف مافیاز نے سر اٹھایا ہے،مسلم لیگ (ن) حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ان سے تقویت لے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد چوہدری نے کہا کہ نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور مشکل وقت میں پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ موجودہ حکومت نے اسے ریورس گیئر لگا دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے چور چور اور ڈاکو ڈاکو کا واویلا کرنے کے سوا ملک او رعوام کیلئے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے،عوام آئندہ عام انتخابات میں ان کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کے دور میں عوام کی آمدن میں کمی جبکہ مہنگائی اور اخراجات میں 150فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے،آج گیا یا کل گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1