سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیاں تلف،8ٹیوب ویل مسمار

سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیاں تلف،8ٹیوب ویل مسمار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے پر کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ موضع خود پورہ، ہڈیارہ اور ٹھوکر نیاز بیگ میں کاروائیوں کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور نے اب روحی نالہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کارروائی کی اورروحی نالہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں میں 24 کنال پر لگی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا۔ 8 ٹیوب ویلز کو مسمار کر دیا گیا، دلو خورد 4، راجہ بولہ ایک، خانقار میں 2 جبکہ دیو خورد کلاں میں ایک ٹیوب ویل کو مسمار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور خفیہ اطلاع پر کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی سربراہی میں ٹیموں نے روحی نالہ گجو متی پر کارروائیاں کیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے سبزیوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو موقع پر تلف کروا رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1