کرونا وائرس سے بچاؤ،36شادی ہالز،7سینما گھر سیل،ذخیرہ شدہ 15ہزار ماسک ضبط

کرونا وائرس سے بچاؤ،36شادی ہالز،7سینما گھر سیل،ذخیرہ شدہ 15ہزار ماسک ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے شادی ہالوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی اب تک کی رپورٹ جاری۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ مجموعی طور پرمجموعی طور پر 36 شادی ہالوں کو سیل کیا گیا ہے۔19 شادی ہال رائے ونڈ میں سیل کیے گئے اورتحصیل سٹی میں 13 شادی ہالوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔4 شادی ہال تحصیل کینٹ میں سیل کیے گئے ہیں۔کمشنر لاہور سیف انجم اور ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ لاہور میں تمام میرج ہالز بند کر دئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں سینما گھروں کو 3 ہفتوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔جس پر خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیکجز مال میں سینما گھر اورسینا پیکس سینما گھر کو سیل کر دیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے انوار رحمت میرج ہال،بیدیاں روڈ پر واقعہ میرج ہال کو بھی سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور سینما گھر جبکہ کیو سینما گھر مین بلیوارڈ پر واقعہ سینما گھر بھی سیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے مغل اعظم میرج ہال کو بھی سیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں میرج ہال کو سیل کیا گیا ہے۔میرج ہال میں شادی کا فنکشن جاری تھا اورخلاف ورزی پر میرج ہال کو سیل کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اوررات کو بھی شادی ہالوں کی چیکنگ کو جاری رکھیں گے۔