پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر شملہ پہاڑی میں شاندار تقریب

  پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر شملہ پہاڑی میں شاندار تقریب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجابی پرچار اور پنجاب نیشنل پارٹی پاکستان کی جانب سے شملہ پہاڑی لاہور میں پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر شاندارتقریب منعقد کی گئی، پریس کلب کے باہر منعقدکیے جانے والے پروگرام میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب کے روایتی رنگ بھنگڑا، جھومر، لڈی، ڈھول، بینڈ بھگیاں، گھوڑا ڈانس، لوک موسیقی سمت دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا، نامور گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایانیا پنجابی سال شروع ہونے کے موقع پر چیت کے مہینے کی پہلی تاریخ کو پنجابی ثقافت کے دن کے موقع پر مرد وخواتین شرکاء نے پنجابی روایتی نغموں پر خوبصورت لباس میں ملبوس ہو کر پنجابی رقص پیش کیے، کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود زندہ دلان لاہور اور گردو نواح کے نوجوانوں نے پنجاب کلچر ڈے میں بھرپور شرکت کی، خواتین کی بڑی تعداد بگھیوں کی سواری سے لطف اندوز ہوتی ر ہی اس موقع پر ریلوے پولیس بینڈ نے بھی خوبصورت دھنیں بکھیریں، پورے شہر کو بھی خوبصورت سٹیمروں اور بینروں سے سجایا گیا تھا ٹور ازم ڈویلپنٹ کارپوریشن، پاکستان ریلوے، اور ضلعی حکومت کے اشتراک سے اس خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا شرکاء نے پنجاب کی تقسیم کے خلاف نعرے بازی بھی کی، بزرگ پنجابی رہنما پنجابی پرچار کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب نیشنل پارٹی پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین پروفیسر طارق جتالہ نے پہلے پنجابی کلچر ڈے کے تاریخی موقع پر تقریبات کا آغاذ کیا او ر تاریخ رقم کر دی۔

پنجاب کلچر ڈے

مزید : میٹروپولیٹن 1