20مقامات پر کلورین ملے پانی کے ٹینکر لگا دئیے گئے

  20مقامات پر کلورین ملے پانی کے ٹینکر لگا دئیے گئے

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے شہر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ہنگامی میٹنگ کال کی جس میں واسا کے تمام ڈائریکٹر ز آپریشن اور ایکسئینزنے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے واسا لاہور حکومت کے شانہ بشانہ کام کرے گا۔شہریوں کی کرونا جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے شہر کے20 مقامات راوی ٹاؤن میں بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، اک موریہ پل،شاہدرہ موڑ، عزیز بھٹی ٹاؤن میں جوڑے پل،سوئیکارنو چوک، علامہ اقبال ٹاؤن کریم مارکیٹ، اچھرہ بازار، شالیمار ٹاؤن میں باغبان پورہ، شاد باغ(گول باغ)، گلبرگ ٹاؤن میں لبرٹی مارکیٹ، شادمان مارکیٹ، جوبلی ٹاؤن میں جی ون مارکیٹ، گنج بخش ٹاؤن میں مون مارکیٹ گلشن راوی، نیلا گنبداور ریلوے سٹیشن،نشتر ٹاؤن میں برکت مارکیٹ،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،ٹاؤن شپ مارکیٹ،اس کے علاوہ ایمرجنسی کیلئے سی ایم سی واسا ہیڈ آفس، مین مارکیٹ نزد مرکزی جامع مسجد کے علاقوں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے واسا نے عوام الناس کے ہاتھ دھونے کیلئے کلورین ملے پانی کے ٹینکرز کھڑے کر دیئے ہیں تاکہ شہری آسانی سے ہاتھ دھو سکیں اور واسا یہ پانی بلا معاوضہ ہاتھ دھونے کیلئے فراہم کرے گا۔

ایم ڈی واسا

مزید : میٹروپولیٹن 1