انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی تشکیل

  انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی تشکیل

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی تشکیل دیدی گئی۔ وزیراعظم و پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ویلفیئر ونگ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے لئے حبیب ملک اورکزئی مرکزی صدر، سینئر نائب صدر ساجد ممتاز، خیبرپختونخوا ہ سے نائب صدر اشفاق پراچہ، پنجاب سے نائب صدر آغا شیراز، بلوچستان سے صابر خان اور سندھ سے میر حاضر خان جتوئی نائب صدر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جمشید اقبال چیمہ کو مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیداظہر الحسن قادری، گلگت، آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے جلال حیدر خان، بشارت سلیم، عظمی عمر، باچا سید، نیلم حیات، عارفہ بتول، اور ذیشان علی خواجہ فرائض سرانجام دیں گے، سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں ملک افتخار احمد اعوان جبکہ سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں عابد خان نبھائیں گے۔

گورننگ باڈی تشکیل

مزید : میٹروپولیٹن 1