کرونا وائرس سے نمٹنے کے دعوے کاغذوں تک محدود،عظمیٰ بخاری

  کرونا وائرس سے نمٹنے کے دعوے کاغذوں تک محدود،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے دعوے کاغذوں اور بند کمروں کی میٹنگز تک محدود ہیں۔کرونا سے نمٹنے کیلئے وینٹی لیٹر اور ہیلتھ پروفیشنل کیلئے حفاظتی لباس موجود نہیں۔لاہور ایئر پورٹ عارضی قرنطینہ سنٹر کا کوئی انتظام نہیں ہے۔پنجاب حکومت نے عام مریضوں والے وینٹی لیٹر کرونا کے شکار افراد کیلئے مختص کردیے ہیں۔پنجاب کے کسی ہسپتال میں کرونا وارڈز کا الگ قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔حکومت کی جانب سے کرونا سے بچاؤکیلئے عوامی سطح پر کوئی آگاہی مہم نہیں چلائی جارہی ہے۔حکومتی وزراء بند کمروں پریس کانفرنسز اور میٹنگز کرکے کرونا کا مقابلہ کرنے کی مہم جوئی کررہے ہیں۔حکومت کی ناک کے نیچے لاکھوں حفاظتی ماسک سمگل ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیر علی زیدی ٹی وی پر سارا دن باشن دیتے ہیں۔حکومتی وزراء بلی چوہے کا کھیلنے کی بجائے گراؤنڈ میں پروفارمس دیکھائیں۔دعوے،زبانی کلامی گفتگو اور فوٹو سیشن سے عالمی وائرس کا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔حکومت لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ فوری قرنطینہ سنٹر کا قیام عمل میں لائے۔پنجاب کے تمام اضلاع میں سکریننگ سنٹر قائم کیے جائیں۔وینٹی لیٹر اور حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔