دینی،سیاسی جماعتوں کامیرشکیل الرحمن کی گرفتاری پراحتجاج

دینی،سیاسی جماعتوں کامیرشکیل الرحمن کی گرفتاری پراحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)13 جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئر علامہ محمد ممتازاعوان جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جے یوآئی کے رہنما حافظ شعیب الرحمن قاسمی مسلم لیگ(علماء ومشائخ ونگ)کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جماعت اسلامی کے رہنما مفتی محمدعمرورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جے یوپی کے رہنما پیرجمشیداحمدنوارنی متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعیم بادشاہ خاکسارتحریک کے رہنما حکیم محمدماجدخاکسار تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ تنویرالحسن نقوی مجلس احراراسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمداویس عوام سردارپارٹی کے چیئرمین عبدالرحمن ڈوگر اورپاکستان سول سوسائٹی کے صدرمحمدریاض چوہدری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جنگ جیوکے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی گرفتاری پرشدیداحتجاج کیاہے اورکہاہے کہ سیاسی انتقامی کارروائی اورگرفتاری آزادی صحافت پرسراسرحملہ ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ اورانتقامی سیاست نے ملکی معیشت کابیڑاغرق کردیا سلیکٹڈ،جعلی ونااہل حکمرانوں نے نیب کے ادارے کوحکومت مخالفین کیخلاف بطورہتھیااستعمال کررہے ہیں اورادارہ نیب محض انتقامی کاروائیوں کاادارہ بن کررہ گیاہے جنگ جیواوراسکے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کو حق سچ کی آوازبلندکرنے پر انتقامی کاروائیوں کانشانہ بنایاجارہاہے ایسی کاروائیوں سے سلیکٹڈحکمران اپنی نااہلیوں وناکامیوں پرپردہ نہیں ڈال سکتے۔آخر میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ میرشکیل الرحمن کوفوری طورپررہاکیاجائے بصورت دیگرصحافتی برادری کے ساتھ ساتھ پوراملک سراپااحتجاج بن جائے گا۔