کوٹ عبدالمالک اور شرقپور خورد میں سیوریج سسٹم ناقص

کوٹ عبدالمالک اور شرقپور خورد میں سیوریج سسٹم ناقص

  



کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے ایریا کوٹ عبدالمالک اور شرقپورخورد میں سیوریج سسٹم ناقص ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں بازاروں میں کھڑا رہتا ہے۔بارشوں کے دنوں میں گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں۔گٹروں کے ڈھکن آئے روز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔سماجی و فلاحی تنظیموں اور کاروباری حلقوں نے کہا ہے کہ ڈھکن ناقص میٹریل سے تیار کیے جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے چند ہفتوں میں ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔سماجی حلقوں نے کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شرقپور خورد مین بازار گلیوں بازاروں میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں۔فی الفور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کی طرف کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے جاتے۔دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے۔

سیوریج ناقص

مزید : میٹروپولیٹن 1