تین ہفتے تک تمام سینما گھر بند رکھنے کی ہدایت

تین ہفتے تک تمام سینما گھر بند رکھنے کی ہدایت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے تھیٹر مالکان سے ملاقات کی۔تھیٹر مالکان سے ملاقات سینما گھروں کو 3 ہفتوں کو بند رکھنے کے سلسلے میں کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے تھیٹر مالکان کو 3ہفتوں تک سینما گھروں کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی لاہور نے سینما گھروں میں ہجوم کے باعث 3 ہفتوں کے لئے بند رکھنے کی ہدایات جاری کی کیں۔ڈی سی لاہو دانش افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1