پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید گجر کے اعزاز میں تقریب

  پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید گجر کے اعزاز میں تقریب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پبلک ریلیشنز چودھری سجاد نذیر کی جانب سے ایم ایم عالم روڈ پر ویلج ریسٹورنٹ میں چو دھر ی جاوید گجر صدر پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈا کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی سنئیر مشیر بلاول بھٹو بشیر ریاض تھے جبکہ ناشتے کی اس تقریب میں عبدالقادر شاہین، اشرف بھٹی، اشرف خان، چوہدری اختر، انجم عنایت، خالد گل نائب صدر کینڈا، چوہدری سعید، عاقب سرور، رانا محمود اشرف، ایڈون سہوترا اور جے وکٹر سمیت دیگر نے شر کت کی۔اس موقع پر ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

ا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی اور اس عزم کااعادہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان کے شابہ بشانہ چل کر بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1