مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،فیض علی چشتی

  مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،فیض علی چشتی

  



لاہور(پ ر) ممتاز عسکری ماہر لیفٹنٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرایا جا سکتا ہے۔مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔صوبائی دارلحکومت میں اپنی پارٹی کے عہدیداران،میڈیا،سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنرل (ر) چشتی نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کشمیر کے دونوں حصوں میں ریفرنڈم کا اعلان کرے تو ہم کراچی ایگریمنٹ (1949 ء) کے تحت اپنی فوج کو آزاد کشمیر،گلگت،بلتستان سے دستبردار کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی سے پوچھے بغیر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی قیمت کا فیصلہ کرتا پھرے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آزاد کشمیر اسمبلی،گلگت،بلتستان اسمبلی نے بھی کوئی قرارداد پاس نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کشمیریوں کو سیز فائر لائن کراس نہ کرناکتنا بنیادی غلطی ہے۔کشمیریوں کو کنٹرول لائن کراس کرنا چاہیے۔

فیض علی چشتی

مزید : میٹروپولیٹن 1