کرونا وائرس، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

کرونا وائرس، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کورونا وائرس کے حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تمام پرائیویٹ اور گورنمنٹ سکولوں کے بند ہونے کو یقینی بنائیں اور کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں اور کالجز کے کھلے ہونے کی صورت میں انتظامیہ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنرز سکولوں، کالجز اور میڈیکل کالجز کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم فیلڈ میں متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بیکن ہاؤس کالج کیمپس گلبرگ، ایل جی ایس مین گلبرگ، ایل جی ایس 55 ایم بی گلبرگ، کڈ کیمپس سکول کا دورہ کیا اور سکول بند تھے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ایل جی ایس ای ایم ای سکول کا دورہ کیا اور کھلا ہونے پر فوری بند کروا دیا گیا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ اختر سعید کالج آف نرسنگ کو بھی کھلا ہونے پر بند کروایا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ میں سکولوں اور کالجز کی چیکنگ کے لئے دورہ کیا۔دوران وزٹ کپس کیمپس کھلا پایا گیا،کیمپس جوہر ٹاؤن کی برانچ کھلی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کیمپس کو اپنی نگرانی میں بند کروا دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ایچی سن کالج اکیڈمک بلاکس کا دورہ کیااور پرنسپل سے ملاقات کی اور کالج کو بند کرنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے آرمی پبلک سکول، ساؤتھ ایشیا یونیورسٹی، گیریژن جونیئر اکیڈمی کا دورہ کیا اور سکولز اور اکیڈمی بند تھے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں کھلے سکولوں اور کالجوں کو بند کروا رہے ہیں۔
مانیٹرنگ کا فیصلہ