کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح، سعدیہ سہیل

کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح، سعدیہ سہیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ صوبہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تین ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے اور عوامی اجتماعات نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں عوام کی صحت حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے عوام کی صحت دیگر معاملات سے زیادہ ضروری ہے عوام بھی حکومت کے اقدامات میں بھرپور ساتھ دیں تاکہ کرونا کی عفریت سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ایسے حالات میں پاکستان میں بھی بین الاقوامی سطح کے اقدامات کرنے ضروری ہیں۔

سعدیہ سہیل

مزید : میٹروپولیٹن 1