اراضی ریکارڈ سنٹر شالیمار میں کرونا سے متعلق آگاہی سیشن

اراضی ریکارڈ سنٹر شالیمار میں کرونا سے متعلق آگاہی سیشن

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی اراضی ریکارڈ سنٹر شالیمار میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کورونا وائرس کے سلسلے میں حفاظتی تدابیر اپنانے کے متعلق آگاہی دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا۔ ہیلتھ ریونیو اور دیگر محکموں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر صدارت کینٹ آفس میں آگاہی سیشن اور ٹریننگ کا انعقاد کیا۔آگاہی سیشنز کا مقصد سٹاف اور دیگر کو کورونا وائرس کے حوالے حفاظتی تدابیر کے بارے آگاہی دینا تھا۔افسران نے کہا کہ ہاتھ بار بار صابن سے دھوئیں، ہینڈ سنٹائزر، ٹشو وغیرہ کا استعمال یقینی بنائیں اورحفظان صحت کے اصول اپنانے کی تلقین کریں اورہاتھ ملائے بغیر سلام کریں۔دفاتر میں ہاتھ بار بار دھونے کے رحجان کو فروغ دینے کے لئے پوسٹرز آویزاں کریں اورفلو یا کھانسنے کی صورت میں رومال کا استعمال یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ دفاتر اور کام کرنے کی جگہ کو صاف ستھرا رکھیں اورپرہجوم جگہ پر جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ غیر ضروری میل جول سے پرہیز کریں اور ان کی استعمال شدہ اشیاء کو علیحدہ رکھیں۔

آگاہی سیشن

مزید : میٹروپولیٹن 1