چیل و صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والے2 افراد گرفتار

چیل و صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والے2 افراد گرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی چیل گوشت اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سڑک کنارے صدقہ اور چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مال روڈ انڈر پاس پر کارروائی کی اور2 افراد کو گرفتار کر لیا۔، ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 144 سیکشن کے تحت چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے اورچیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1