حکومت کچھ بھی نہ کرو“ کی پالیسی پر گامزن ہے،اشرف بھٹی

  حکومت کچھ بھی نہ کرو“ کی پالیسی پر گامزن ہے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت ”پی ٹی آئی کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہ کرو“ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ دنیا کے کچھ ممالک میں تو ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی معاشی صورت حال خراب ہو گئی ہو مگر پاکستان میں تو پی ٹی آئی کی جانب سے عوام کے لئے کوئی بھی فلاحی کام نہ کرنے کی وجہ سے معاشی صورت حال خراب ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار مہنگائی میں پسی عوام کے لئے کچھ کرنے کی بجائے سیاسی کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کروانے کی سازشیں کرنے میں لگی ہوئی ہے نااہل اور مسلط کردہ حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے عوام مزید کٹھ پتلی حکومت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا، نااہل حکمرانوں نے اپنی نالائقیوں کی وجہ سے ملکی ساکھ کو زمین بوس کردیا ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کواب گھر جانا ہوگا اس کا فیصلہ عوامی سطح پر ہو چکا ہے اور جعلی حکمرانوں کا جانا ٹھیر گیا ہے، چوری کے مینڈیٹ والے نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ڈیڑھ سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ان کو گھر جانا ہو گا اسی سے ملکی بہتری ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1