ناردرن سرکل لیسکوکے چھاپے، 3 بجلی چور پکڑے گئے

  ناردرن سرکل لیسکوکے چھاپے، 3 بجلی چور پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ناردرن سرکل میں ایس ای عترت حسین کی زیر نگرانی ایس ڈی او شاد باغ سب ڈویژن حافظ ضرار عمرنے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک نے ٹوکے والا چوک، شاد باغ تین سڑکیں، حماد کالونی اور راجپوت پارک کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران تین بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے جبکہ دو میٹر ٹیمپرڈ پکڑے گئے۔آپریشن کے دوران کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ 11000یونٹس بجلی چوری کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے مہم جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔
بجلی چور