لیسکو صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے، مجاہد پرویز چٹھہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کو ہر صورت ممکن بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے۔لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں جنہیں لیسکو کے صارفین کی جانب سے بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ لیسکو کے صارفین کو اپنے متعلقہ سرکل میں بروز ہفتہ منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کی بابت پیشگی اطلاع بذریعہ میڈیا اور پینا فلیکسز دی جاتی ہے۔ان کھلی کچہریوں میں متعلقہ سرکل کے ایس ای بذات خود موجود ہوتے ہیں اور صارفین کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ممکن بناتے ہیں۔ لیسکو اعلامیے کے مطابق14مارچ بروزہفتہ بادامی باغ ڈویڑن (الٰہی پارک مصری شاہ نزد چوک ناخدا سلطان پورہ سب ڈویڑن) صبح10:30 بجے، سمن آباد ڈویڑن(ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد نزد مسجد خضرا) صبح10:30بجے، میکلوڈ روڈ ڈویڑن صبح 30:10 بجے، دیپالپور ڈویثرن صبح10:30بجے، ڈیفنس ڈویڑن(بی بلاک نزد پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی مسجد امر سدھو سب ڈویڑن) صبح10:30 بجے، فاروق آباد ڈویڑ ن صبح 10:30 بجے، قصور رورل ڈویڑن(لیسکو کمپلیکس خیم کرن روڈ) صبح10 بجے جبکہ شاہکوٹ ڈویثرن میں صبح10:30بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو