ایکسل لوڈ قانون پرعدالتی حکم کے مطا بق عمل کرایاجائے:محمد اظہر قادری

ایکسل لوڈ قانون پرعدالتی حکم کے مطا بق عمل کرایاجائے:محمد اظہر قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) آ ل پاکستان گڈز ٹرانسپور ٹ اونرز ایسو سی ایشن لاہور ڈو یژن کے جنر ل سیکرٹری محمد اظہر قادی نے کہا ہے کہ ایکسل لوڈ قانون پرعدالتی حکم کے مطا بق عمل کرایاجائے، موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام لاقانونیت کو ختم کرنے کیلئے ذمہ داری کیساتھ اپنا قانونی فریضہ نبھائیں،کیا پنجاب موٹروے پولیس لاقانونیت کرنیوالوں کے سامنے بے بس ہے یا کمزور؟۔ انہو ں نے کہاکہ ہم سندھ موٹروے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح جانفشانی کیساتھ اوور لوڈنگ کے ناسور کو ختم کرنے اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد کروانے کیلئے اپنا فرض نبھا رہی ہے پنجاب موٹروے پولیس کو بھی سندھ موٹروے پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا قانونی فرض نبھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پنجاب موٹروے پولیس اوور لوڈنگ کے ناسور کو ختم کرانے اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آ رہی ہے پنجاب میں اوور لوڈڈ ٹرک ٹرالر جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج بھی اوور لوڈنگ کرکے قانون کی آنکھوں دھول جھونکتے ہوئے پنجاب نیشنل ہائی وے پر رواں دواں ہیں۔عدا لتی حکم کامذا ق اڑانے والے ملک اورقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔