بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس ہزارہ 1 سرکل کا گرینڈ آپریشن

بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس ہزارہ 1 سرکل کا گرینڈ آپریشن

  



پشاور(پ ر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی ایبٹ آباد کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 89 میٹروں کو چیک کیا گیا،کئی خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،12 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،اس دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی،گیارہ کے وی منڈیاں فیڈر کی کمبنگ کے دوران 23 میٹروں کو چیک کیا گیا،11 میٹروں کی پوزیشن کو درست کیا گیا،3 خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،

مزید : پشاورصفحہ آخر