بنوں میں ٹریفک پولیس کی کارروائی،متعدد دکانداروں کو تجاوزات پر جرمانے
بنوں ( بیورورپورٹ)ٹریفک پولیس نے بنوں میں سڑکوں کے کنارے نالیوں پر رکھا گیا سامان قبضے میں لیتے دکانداروں کو جرمانہ کیا انچارج ٹریفک پولیس بن یامین خان نے چارج سنبھالتے ہی تمام دکانداروں کو خبر دار کیا کہ وہ رضاکارانہ دکانوں کے باخبر فٹھ پاتھوں اور نالیوں پر رکھا گیا سامان ہٹادیں ورنہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی گذشتہ روز انچاج ر ٹریفک پولیس بن یامین خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بنوں سٹی میں عارضی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا اور جن دکانداروں نے سڑک پر،نالیوں ر اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھا تھا ان سے میزیں،گیس لینڈر،کرسیاں اور دیگر مختلف قسم کا سامان قبضے میں لیکر ٹریفک پولیس چوکی پہنچادیا جبکہ دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا انہوں نے دکانداروں کو سخت وارننگ دی کہ وہ آئندہ بھی نالیوں اور فٹھ پاتھوں پر یا سڑک پر سامان نہ رکھیں ورنہ ان سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔