بٹ خیلہ،قتل کا ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

  بٹ خیلہ،قتل کا ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈلیویزفورس تھانہ خارنے قتل کے ملزم کوچوبیس گھنٹوں کے اندراندرگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھریلوں ناچاقی پرملزم وسیم عباس ولدضمیرشاہ ساکن کرکنٹری خارنے گھریلوں ناچاقی پراپنے قریبی رشتہ دارمحمدطاہرساکن بغراجی کوفائرنگ کرکے قتل کردیااورجائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے مالاکنڈلیویزفورس تھانہ خار کے پوسٹ کمانڈر نیک زمین محررشمس الاسلام نے نے بروقت کاروائی کرکے ملزم مذکورہ کوچوبیس گھنٹوں کے اندراندرگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاملزم کوجسمانی ریمانڈلینے کے لئے آج عدالت میں پیش کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر