شہباز تتلہ قتل کیس،ملزم عرفان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

شہباز تتلہ قتل کیس،ملزم عرفان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایس ایس پی مفخرعدیل کو تیزاب اور ڈرم فراہم کرنے والے ساتھی ملزم عرفان علی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عرفان علی نے ایس ایس پی مفخرعدیل کو ڈرم اور تیزاب لا کر دیا،مبینہ طور پر شہباز تتلہ کی لاش کو تیزاب ڈال کرمسخ کیا گیا،شریک ملزم سے تفتیش کے لیے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے،ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے،عدالت نے ملزم عرفان علی کو 18مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیاہے،یادرہے کہ اس کیس میں مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل کوپہلے ہی عدالت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرچکی ہے۔