نوشہرہ، انتظامیہ کا کھلنے والے سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن

نوشہرہ، انتظامیہ کا کھلنے والے سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کرونا وائرس سے بچا کے سلسلے میں کاروائیاں۔تفصیلات، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد فاروق, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II حاجرہ سمیع نے ضلع نوشہرہ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے تحصیل, نوشہرہ اور جہانگیرہ میں مختلف سکول, کالجوں, دینی مدارس, اور شادی ہالز کے معائنے کیے گئیے۔ اس دوران متعد سکولوں اور دینی مدارس میں اساتذہ اور سٹاف موجود پائی گئی۔ جس کو موقع پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئیے۔ اس ضمن میں سکولز, کالجز, شادی ہالز کو مورخہ 02 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا۔ اور صوبائی حکومت کے دئیے گئیے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی اور کہا کہ مستقبل میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے عوام الناس سے اپیل کی کے کرانا وائرس سے بچا کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کریں۔ تاکہ ضلع نوشہرہ میں کروناوائرس جیسے مرض پھیلنے کے خدشات نہ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر