پیراگون سٹی میں چھاپہ، گھر سے 45ہزار فیس ماسک برآمد
لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پیراگون سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کرائے کے گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے، برآمد شدہ سامان محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا۔شہر میں فیس ماسک کی قلت کے باعث کمشنرز کی جانب سے کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس، جسے کووڈ 19 (COVID-19) کا نام دیا گیا ہے، جس سے مراد 2019 میں کرونا وائرس انفیکشن سے پیدا ہونے والا نمونیا ہے۔یہ انفیکشن لگنے کی عام علامات میں نظام تنفس کے مسائل (کھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری)، نظام انہضام کے مسائل (الٹی، اسہال وغیرہ) اور کل بدنی علامات جیسے تھکاوٹ شامل ہیں۔
فیس ماسک