شیر گڑھ میں علماء کرام کو کرونا وائرس آگاہی مہم کی ہدایت

شیر گڑھ میں علماء کرام کو کرونا وائرس آگاہی مہم کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)علماء کرام کرونا وائرس کے بابت آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مدارس کی چھٹیاں یقینی بنائیں۔ شادی ھالز میں شادیوں پر پابندی ہے۔شادی ھالز میں تقریبات کرنے سے گریز کریں اجتماعات منعقد کرنے سے اجتناب کیا جائے احتیاطی تدابیر اختیار کیا جائے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تخت بھائی محترمہ انیلہ فہیم صاحبہ نے اپنے دفتر میں تحصیل بھر کے علمائے کرام، مدارس کے مہتممین اور تھانہ جات کے ایس۔ایچ۔اوز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب زاہد کمال بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو چکی ہے اور کرونا وائرس نے وبا ء کی شکل اختیار کی ہوئی ہے انسانی جانوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے مذکورہ وائرس انسانوں کی باہمی میل ملاپ سے ایک دوسرے کو منتقل ہو تا ہے اس لئے اجتماعات میں جانے سے گریز کیا جائے علمائے کرام کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ عوام میں شعور بیدار کرے اور وبائی امراض کے متعلق حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرے محترمہ انیلہ فہیم صاحبہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جہاں وباء پھیل جائے وہاں جانے سے گریز کیا جائے اور جو مریض ہو وہ وہاں سے نہ نکلے۔