دنیا بھر میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،فضل علی حقانی
صوابی (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے امیر مولانا فضل علی حقانی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے یہ میڈیا کا دور ہے اور میڈیا کے ذریعے مختلف محاذوں پر جنگ لڑی جارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نور الا سلام خان کے حجرہ موضع زیدہ میں جے یو آئی ضلع صوابی کے سوشل میڈیا ارکان کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس میں آئندہ سوشل میڈیا کنونشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے مختلف تجاویز پیش کی ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی نے خطاب کرتے ہوئے تمام سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو بہترین جماعتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں لیکن سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ اہمیت ہے اور ھمارے اختیار میں ہے ھم مختلف محاذوں پر جنگ لڑرہے ہیں دنیا میں ایک فکری اور نظریاتی جنگ جاری ہے ان کے پاس مال دولت ہے اور میڈیا ہے اور مختلف طریقوں سے ھمارے مذہب پر نظریئے اور فکر پر حملہ اور ہورہے ہیں ہم شائستگی اور دلیل کے ساتھ انکا مقابلہ کرینگے اس جنگ میں سوشل میڈیا کو خاص اہمیت حاصل ہے ابتدائی اوقات میں جمعیت کو سوشل میڈیا پر مشکلات کا سامنا ہوتا تھا لیکن اب الحمدللہ ھمارے دوست کافی فعال ہے۔ ہمیں اکابر کی تاریخ کا مطالعہ بہت ضروری ہے ہم سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مطالعے کی اشد ضرورت ہے حاجی نورالاسلام نے خطاب میں سوشل میڈیا کے دوستوں کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ میڈیا ابلاغ پیغام رسانی یی مذہب سے نکلے ہیں مقصد ومطلب وہی لیکن طریقہ کار الگ ہے ھم وہی مبلغ ہے اپنے نظریے کے اپنے جماعت کے سوچ وفکر کے ھم وہی مبلغ کے اوصاف ہونے چاہئے ہم احسن طریقے سے لوگوں کو اپنے طرف بلائیں گے شائستگی اور دلیل کو اپنا ہتھیار بنائیں گے ہر ایک کو سوشل۔میڈیا پر اپنے اپکو ذمہ دار بنانا ہوگا گالم گلوچ بداخلاقی سے اجتناب کرنا ہوگا ھماری گالی کے وجہ ھمارے پاکدامن قیادت اور حقیقی جماعت کو گالی پڑیگی جھوٹی خبروں سے اجتناب کرنا ہوگا خبر کی تحقیق ہونی چا ہئے۔