کرونا سے بچاؤ کی تدابیر غیر شرعی نہیں، پاکستان علماء کونسل کا فتویٰ

کرونا سے بچاؤ کی تدابیر غیر شرعی نہیں، پاکستان علماء کونسل کا فتویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)دارالافتا پاکستان، پاکستان علما کونسل اور وفاق المساجد و المدارس کے قائدین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا اسد زکریا قاسمی، علامہ عبد الحق مجاہد اور دیگر نے عوام الناس کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا سے متعلق حکومت سے جاری ہونے والی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں، یہ ہدایات شریعت اسلامیہ کی تعلیمات کے عین مطابق ہے، یہ تصور کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں اللہ پر توکل کرنے کی خلاف ورزی ہوتی ہے،درست نہیں ہے،علما و مشائخ و مفتیان عظام کا کہنا تھا کہ باجماعت نمازوں کے حوالے سے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ نمازکی سنتیں گھر میں ادا کریں کیونکہ گھر میں سنتیں پڑھنا زیادہ افضل ہے، نمازی حضرات وضو بھی گھر سے کریں، آئمہ کرام تمام نمازوں میں اختصار سے کام لیں کیونکہ ضرورت کے وقت عبادات کو مختصر کرنا ہی بہتر ہے، اگر خدانخواستہ وبا زیادہ پھیل جائے توہدایت کے مطابق مصافحہ سے بھی پرہیز کریں اور جو کام شرعی طور پر فرض اور واجب نہیں تو انہیں چھوڑنے میں کوئی مضحکہ نہیں ہے۔

فتویٰ