کرونا وائرس،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

کرونا وائرس،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر سے متعلق سفارشات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی میں ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز، ضلعی انتظامیہ، بار ایسوسی کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے صدور شامل کیے گئے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کمیٹی پیر کے روز اجلاس کر کے فوری اقدامات سے متعلق سفارشات پیش کرے۔جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جج راجہ جواد عباس کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ محمد اعظم خان اور رخشندہ شاہین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔علاوہ ازیں وزارت صحت کا نمائندہ، ڈی سی اسلام آباد، وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار، صدر اسلام آباد بار اور رجسٹرار ہائیکورٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

چیف جسٹس

مزید : پشاورصفحہ آخر