پناہ گاہوں کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا عوام دوست منصوبہ:محمود خان

  پناہ گاہوں کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا عوام دوست منصوبہ:محمود خان

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پناہ گاہوں کے قیام کے منصوبے کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک عوام دوست اور غریب پرور منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے عین مطابق صوبے میں اس منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر اورمستحق لوگ اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے پناگاہ (شیلٹر ہومز) منصوبے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے فوکل پرسن نسیم الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اْن سے ملاقات کی اور صوبے میں پناہ گاہ منصوبے سے متعلق مختلف اْمور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں وزیر اعلی کو صوبے میں پہلے سے قائم پناہ گاہوں کو مزید فعال بنانے اور مزید پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے تجاویز پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کو فلاحی ریاست کے قیام کی طرف ایک اور اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کو بہتر اور منظم انداز میں چلانے کیلئے بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔ نسیم الرحمن نے صوبے خصوصاً پشاور میں پہلے سے قائم پناہ گاہوں کو بہتر اور منظم انداز میں چلانے پر صوبائی حکومت کے کردار کی تعریف کی۔

مزید : صفحہ اول