غنی خان کی 34ویں برسی، ”غنی خان میلہ“ تقریب آج ہوگی
پشاور(پ ر) پشتو زبان کے عظیم شاعر، مجسمہ ساز اور فلسفی خان عبدالغنی خان المعروف غنی خان کی 34ویں برسی کے موقع پر ”غنی خان میلہ“ کی ایک روزہ تقریب آج منعقد ہورہی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور میں منعقدہ تقریب کا آغاز سہ پہر دو بجے ہوگا۔ تقریب کے پہلے مرحلے میں ”د غنی خان رنگونہ“ کے عنوان سے پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے جس میں خیبرپختونخوا کے نامور آرٹسٹ غنی خان کی فکر اور انکے کام کے حوالے سے فنپارے بنائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر سے دانشوران،ادیب اور شعراء عظیم شاعر، دانشور، فلسفی اور مجسمہ ساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پروگرام کا اختتام محفل موسیقی سے ہوگا جس میں نامور پشتون فنکار غنی خان کے کلام پیش کریں گے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کریں گے