بٹ خیلہ،حاجی محمدرسول ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل

بٹ خیلہ،حاجی محمدرسول ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایوں خان کواپنے حلقے میں دھچکہ بٹ خیلہ سٹی کے سینئرنائب صدرسابق ناظم ویلج کونسل بالابٹ خیلہ حاجی محمدرسول اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدراعجازعلی خان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی میں روزبروزشمولیت ہونے کی وجہ سے پارٹی مالاکنڈمیں مزیدترقی کے راہ پرگامزن ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کے خدمت کرنے کیلئے دن رات ایک کرکے عوام کے بے لوث خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے حق کے حصول کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے متحدہوجائے انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں سے رابطے میں ہیں اوربہت جلد مزیدلوگوں کوبھی پارٹی میں شامل کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر